موٹاپے کا شکار نوجوان 10 ماہ بعد اتنا زیادہ وزن کم کرکے گھر آگیا کہ گھر والوں نے پہچاننے سے ہی انکار کردیا

موٹاپے کا شکار نوجوان 10 ماہ بعد اتنا زیادہ وزن کم کرکے گھر آگیا کہ گھر والوں ...
موٹاپے کا شکار نوجوان 10 ماہ بعد اتنا زیادہ وزن کم کرکے گھر آگیا کہ گھر والوں نے پہچاننے سے ہی انکار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈبلن(مانیٹرنگ ڈیسک) آئرلینڈ میں موٹاپے کا شکار ایک نوجوان 10ماہ کے دورے کے بعد گھر واپس پہنچا تو وہ موٹاپے میں اتنی کمی کر چکا تھا کہ گھر والوں نے اسے پہچاننے سے ہی انکار کر دیا۔ڈیلی سٹار کے مطابق 24سالہ بریان او کیفے نامی اس نوجوان کا تعلق آئرلینڈ کے شہر کارک سے ہے۔ ایک وقت تھا کہ اس کا وزن 153کلوگرام تک جا پہنچا تھا اور وہ گوشت کا پہاڑ بن کر رہ گیا تھا۔ 
10ماہ قبل بریان نے سپین منتقل ہونے کا فیصلہ کیا۔ سپین میں اس نے اپنی خوراک اور طرز زندگی میں ایسی تبدیلیاں کیں کہ ان دس مہینوں میں اس کے وزن میں 64کلوگرام کی کمی ہو گئی اور وہ ایک سلم سمارٹ نوجوان بن گیا۔ گزشتہ دنوں جب وہ اتنے عرصے بعد آئرلینڈ واپس آیا اور گھر پہنچا تو اس کی فیملی اسے دیکھ کر دنگ رہ گئی۔ 
اپنا وزن کم کرنے کا راز بتاتے ہوئے بریان نے کہا کہ ”میں اس عرصے میں روزانہ صرف 2200کیلوریز کی حامل خوراک کھاتا رہا اور روزانہ 5گھنٹے ورزش کرتا رہا۔ پہلے 7ماہ کے دوران میں نے اپنی ڈائٹ اور ورزش سے ایک بھی چھٹی نہیں کی۔ اس دوران مجھے کئی بار انجری بھی ہوئی مگر میں نے ہار نہیں مانی اور بالآخر میں وہ نتیجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا جو میں چاہتا تھا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -