تجربے کی بنیاد پر میں کہہ سکتا ہوں کہ عاصم منیر ایک اچھے افسر ہیں ، سابق لیفٹیننٹ جنرل امجد شعیب کا بیان

تجربے کی بنیاد پر میں کہہ سکتا ہوں کہ عاصم منیر ایک اچھے افسر ہیں ، سابق ...
تجربے کی بنیاد پر میں کہہ سکتا ہوں کہ عاصم منیر ایک اچھے افسر ہیں ، سابق لیفٹیننٹ جنرل امجد شعیب کا بیان

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق لیفٹیننٹ جنرل  امجد شعیب نے  کہا ہے کہ عاصم منیر کے ساتھ ان کی پہلی ملاقات تب ہوئی تھی جب وہ بطور ڈی جی ایم آئی تعینات ہوئے۔

بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تجربے کی بنیاد پر میں کہہ سکتا ہوں کہ عاصم منیر ایک اچھے افسر ہیں‘ تاہم انھوں نے کہا کہ چند حلقوں کی طرف سے اُن کے عہدے کو سیاسی بنا دیا گیا ہے۔ عاصم منیر کی نامزدگی سے قبل ان کے بارے میں تکنیکی بنیادوں پر سوالات بھی اٹھائے جا رہے تھے۔امجد شعیب نے مزید کہاکہ  عاصم منیر 27 نومبر کو ریٹائر ہو رہے تھے اور جنرل قمر جاوید باجوہ 29 نومبر کو، باقی معاملات ایک طرف لیکن ایک بات سبھی مانتے ہیں کہ عاصم منیر ایک ’آؤٹ سٹینڈنگ‘ افسر ہیں۔

مزید :

قومی -