فیصل آباد چیمبر آف کامرس کے ممبران اور معروف صنعتی و کاروباری شخصیات کا  آزاد کشمیر کا 3روزہ دورہ

فیصل آباد چیمبر آف کامرس کے ممبران اور معروف صنعتی و کاروباری شخصیات کا  ...
 فیصل آباد چیمبر آف کامرس کے ممبران اور معروف صنعتی و کاروباری شخصیات کا  آزاد کشمیر کا 3روزہ دورہ

  

مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کی خصوصی دعوت پر لائل پور وارئیرز کے تعاون سے فیصل آباد چیمبر آف کامرس کے ممبران، معروف صنعتی و کاروباری شخصیات نے  آزاد کشمیر کا 3 روزہ دورہ کیا. اس حوالے سے  ایوان وزیراعظم مظفرآباد میں شعبہ انڈسٹری،کامرس اور معدنیات کی جانب سے "آزاد جموں وکشمیر انویسٹمنٹ کانفرنس 2022" کے عنوان سے  تقریب منعقد کی گئی جس میں سردار تنویر الیاس نے خصوصی شرکت کی. 

تقریب میں آزاد جموں وکشمیر میں سرمایہ کاری کے فروغ،معیشت کی بہتری اور ریاست میں آمدن بڑھانے کے حوالے  سے مختلف شعبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ 

اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر نے مہمانوں کی مظفرآباد آمد پر شکریہ ادا کیا اور انہیں یادگار تحائف اور شیلڈز سے نوازا ۔ کانفرنس میں وزراء، اراکین اسمبلی، معاونین خصوصی اور سیکرٹریز سمیت دیگر اعلی سرکاری و سیاسی شخصیات بھی شریک تھیں۔

مزید :

علاقائی -آزاد کشمیر -مظفرآباد -