نئے آرمی چیف کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات، ویڈیو بھی سامنے آگئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف سے نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملاقات کی ہے۔ نئے آرمی چیف عاصم منیر وزیر اعظم آفس پہنچے، انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو سلیوٹ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل عاصم منیر کو ان کی تعیناتی پر مبارک باد دی اور ان کی نئی ذمہ داریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔وزیراعظم سے نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے بھی وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نامزد چیف آف دی آرمی اسٹاف لیفٹنٹ جنرل سید عاصم منیر کی ملاقات
— PML(N) (@pmln_org) November 24, 2022
*وزیراعظم نے لیفٹنٹ جنرل سید عاصم منیر کو مبارکباد دی اور ان کی نئی ذمہ داریوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا pic.twitter.com/2p7J1wr9JB