چہروں پر مسکراہٹ سجائے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور صدر مملکت عارف علوی کی انتہائی خوشگوار ماحول میں ملاقات

چہروں پر مسکراہٹ سجائے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور صدر مملکت عارف ...
چہروں پر مسکراہٹ سجائے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور صدر مملکت عارف علوی کی انتہائی خوشگوار ماحول میں ملاقات

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت عارف علوی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  کے درمیان انتہائی خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی۔دونوں نے قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے میں شرکت کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی کرکٹرز سے بات کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔عشائیے میں آرمی چیف نے قومی کرکٹ کپتان بابر اعظم اور  فاسٹ باؤلرشاہین آفریدی سے گفتگو کی، جنرل قمر باجوہ نے شاہین آفریدی سے ان کی انجری سے متعلق دریافت کیا۔جنرل باجوہ نے کہا کہ قومی کرکٹرز بہت اچھا کھیلتے ہیں، کھلاڑی اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے محنت کریں۔ آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹ کے ساتھ ساتھ مجھے ہاکی اور فٹبال کا کھیل پسند ہے، کھیلوں کی بہتری کیلئے اپنی سپورٹ جاری رکھوں گا۔

مزید :

قومی -