اسلام آباد میں پولیس کا سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن شروع ، تحریک انصاف کے  300 کارکن گرفتار

اسلام آباد میں پولیس کا سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن شروع ، تحریک انصاف کے  300 ...
اسلام آباد میں پولیس کا سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن شروع ، تحریک انصاف کے  300 کارکن گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی دارالحکومت میں  پولیس نے  سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے  300 پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کرلیا۔

"جیو نیوز اور "جنگ " نے ذرائع کے حوالے  سے بتایا ہے کہ پولیس نے گیسٹ ہاؤسز، ہاسٹلز کی چیکنگ کی، تھانہ  کراچی کمپنی کی حدود سے 70  پی ٹی آئی کارکن گرفتار کیے گئے ہیں۔ گرفتار پی ٹی آئی کارکن جتھوں کی شکل میں اسلام آباد پہنچے تھے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانا کوہسار سے 60، تھانا بارہ کہو سے 20، تھانا رمنانے سے 25 پی ٹی آئی کارکن گرفتار کر لیے گئے۔

اسلام آباد کے تھانا لوئی بھیر سے 35، سنگجانی سے 45، تھانا ترنول پولیس نے 42 کارکن گرفتار کیے۔