ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
ان دِنوں مالی حوالے سے جو مشکلات محسوس کی جارہی ہیں اب جلد ان کا خاتمہ ہو جائے گا،کسی طرف سے کوئی غیبی سلسلہ بن رہا ہے جو آپ کے کافی مسئلے حل کر دے گا انشاءاللہ، اور مستقبل کے حوالے سے بھی اچھی خبریں دے گا، جن لوگوں نے اب اپنی زندگی بدلنی ہے وہ محنت کے لئے تیار ہو جائیں اور چند اہم فیصلے بھی درکار ہوں گے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ جس بھی قسم کی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں بحکم اللہ اب اس سے نکلنے میں کامیاب ہو جائیں گے،آپ نے بہت عرصے سے اچھا وقت نہیںدیکھا۔اب صورتحال تبدیل ہو رہی ہے اور وہ بند دروازے بھی کھل سکتے ہیں جن کا انسان خواب ہی دیکھ سکتا ہے اس وقت حالات تیزی سے آپ کے حق میں جا رہے ہیں۔ بس گہری نظر رکھیں۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
دوسروں پر انحصار مت کریں صرف اپنے اللہ پر بھروسہ کریں۔ وہی تو ہے جو آپ کی ساری پریشانیاں حل فرما دے گا۔آپ کی توجہ صرف اس طرف ہونی چاہئے۔آپ فضول قسم کے کاموں میں لگ کر اپنا وقت ضائع کر رہے ہیں، اب قدرت موقع دے رہی ہے تو اس کا فائدہ اُٹھا لیں اِس وقت جو آفر آئے اُس کو ہاتھ سے مت جانے دیں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
مالی طور پر ان دنوں سخت مشکلات پیش آ رہی ہیں جس کام میں بھی ہاتھ ڈالتے ہیں اس میں ناکامی ملتی ہے اور جو کام بالکل مکمل ہو چکا ہوتا ہے عین موقع پر وہ بھی خراب ہو جاتا ہے۔ اس وقت خود کو روحانی طور پر بہتر کرنے کی ضرورت ہے، نماز کی پابندی کریں اور باوضو رہنے کی کوشش کے ساتھ ساتھ یا کریم یا سلام یا مومن یا اللہ 500بار روزانہ پڑھیں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جو لوگ اپنے دل پر قابو نہیں رکھ سکتے، وہ سخت پچھتائیں گے کیونکہ ان کو حاصل بھی کچھ نہیں ہونا، بدنامی الگ سے ملنی ہے اور اگر جسمانی کشش پر توجہ ہے تو یہ اپنے ساتھ مزید ظلم والی بات ہے،سچے دل سے توبہ کرکے واپسی کا راستہ اختیار کریں اور ان دنوں صرف اپنے روزگار پر توجہ دیں آپ کو آنے والے دنوں میں بڑی اہم کامیابیاں ملیں گی۔ اس کی ابتداہو چکی ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اس وقت آپ کی اہم ضرورت پوری ہونے والی ہے اور جس بات نے آپ کے ناک میں دم کیا ہوا تھا وہ مسئلہ بھی کسی و قت حل ہو سکتا ہے۔ جو لوگ کسی بڑی رقم کے انتظار میں ہیں، وہ مل سکتی ہے اور کوئی بھی بڑا فائدہ کسی وقت بھی حاصل ہو جائے گا۔ البتہ اپنوں کے ساتھ مخالفت والا خانہ کھلا ہوا ہے۔ آپ کو ان سے دور اور بچ کر رہنا ضروری بھی ہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اندازے سے کام نہ کریں مسئلہ ہو جائے گا، پورے یقین کے ساتھ قدم اٹھائیں اور جس بھی طرح کی رکاوٹیں اور پریشانیاں ہیں وہ سب ختم ہو جائیں گی۔ ان دنوں مشتری زائچے مےں آ رہا ہے وہ عزت دولت شہرت کے حصول میں آسانی کرتا ہے۔ اللہ نے چاہا تو یہ سارے معاملے بالکل آسانی سے حل ہو جائیں گے جو بھی پریشانیاں اور مشکلات ہیں وہ کسی بھی وقت ختم ہو جائیں گی۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ایک اہم بوجھ کو بحکم اللہ اب کم ہونا ہے ۔ وقتی طور پر ٹینشن تو ہوگی مگر کچھ دنوں میں آپ کے دماغ کا سارا بوجھ کم ہو جائے گا ۔جو لوگ عرصہ دراز سے ایک جگہ بلاک ہو کر رہ گئے ہیں وہ اب ایک شاندار تبدیلی کی زد میں آ رہے ہیں، ان کی قسمت بدل جائے گی اگر اپنوں نے اس کی قدر کی اور ٹھیک فیصلے کئے، اس طرف سے بھی خوشخبری ملے گی جہاں امید نہ بھی تھی۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
دل اور دل کے معاملات کو صاف کریں۔ ماضی میں جو غلطیاں ہو چکی ہیں ان کی توبہ کرکے خود کو اگلے حالات کے لئے تیار کرلیں، جو آپ کو فائدہ دینے کے لئے تیار کھڑے ہیں۔ آپ کی سچی توبہ حالات ٹھیک کر دے گی۔اپنے اندر کی صفائی کریں اور اپنی تنہائیوںکو پاک کریں، موبائل کی جان چھوڑیں ، مستقبل بنانے کے لئے قسمت جو موقع دے رہی ہے اس کی قدر کرکے اس طرف توجہ زندگی کو شاندار کر دے گی، ان شاءاللہ
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اللہ نے چاہا تو یہ ہفتہ ہر لحاظ سے آپ کے لئے مددگار ثابت ہوگا۔ جس طرح کی رکاوٹیں محسوس کی جا رہی تھیں، ان شاءاللہ ان کا خاتمہ ہوگا اور جو امیدیں لگا رکھی تھیں وہ بھی پوری ہوتی محسوس ہو رہی ہیں۔ان دنوں روزگار کے حوالے سے سب سے زیادہ فائدہ ہوگا اور کاروباری حضرات کی بھی کئی سال کی پریشانیاں اب ختم ہونا شروع ہو جائیں گی، ان شاءاللہ
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جہاں رقم بلاک ہے اس کی واپسی کی امید پیدا ہو رہی ہے اور جس شخص نے قرض لینا ہے یا دینا ہے دونوں معاملے میں ان شاءاللہ آسانیاں ملیں گی، جو رکاوٹیں عرصہ دراز سے تنگ کررہی تھیں وہ تیزی سے اپنے خاتمے کی جانب جا رہی ہیں۔یہ ہفتہ جہاں مالی معاملات میں بہتری لائے گا،وہاں گھریلو ماحول میں جاری کشیدگی کو بھی ختم کرنے میں مددگار ہوگا۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
نوکری میں جو بھی پریشانیاں آ رہی ہیں وہ ان شاءاللہ اب ختم ہو سکیں گی، جس طرح کی رکاوٹیں ہیں، وہ بھی دور ہوں گی اور جو لوگ نوکری تلاش کررہے ہیں، وہ اب خوشخبری سن سکیں گے۔ ان دنوں اولاد کے مستقبل کے حوالے سے بھی فیصلے متوقع ہیں اور من پسند جگہ پر رشتہ طے ہونے کی بھی خبر مل سکتی ہے۔ آپ نے اب اچھے دن دیکھنے ہیں، انشاءاللہ