بشریٰ بی بی  کی طبعیت خراب  ہو گئی

Nov 24, 2024 | 12:19 AM

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی  کی طبعیت خراب  ہو گئی۔

 تفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی کی ترجمان مشال یوسفزئی نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی خرابی طبعیت کے باعث احتجاج میں شریک نہیں ہوں گی۔

"جنگ " نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے بشریٰ بی بی کو سیاسی سرگرمیوں سے دور رہنے کا پیغام بھجوایا تھا۔ بشریٰ بی بی یکم نومبر سے سیاسی سرگرمیوں میں مصروف تھیں اور 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریوں کے لیے پارٹی رہنماؤں سے پشاور میں میٹنگز کی تھیں۔

مزیدخبریں