9مئی مقدمات، عمران خان  کی ضمانت درخواستیں 27نومبر  کو سماعت کیلئے مقرر 

Nov 24, 2024

 لاہور (نامہ نگار خصوصی) انسداد دہشتگردی کورٹ لاہور نے بانی پی ٹی آئی کی نو مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر جلد سماعت کی درخواست منظور کر لی اور ان پر سماعت کیلئے 27 نومبر کی تاریخ مقرر کر دی انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی متفرق درخواست پر سماعت کی جس میں استدعا کی گئی کہ نو مئی کے آٹھ مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر جلد سماعت کی جائے سرکاری وکیل نے بانی پی ٹی آئی کی جلد سماعت کی درخواست کی مخالفت کی اور نکتہ اٹھایا کہ فوجداری مقدمات میں جلد سماعت کی درخواست دائر قابل پیش رفت نہیں ہے. عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا.عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست منظور کر لی اور  بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر 27 نومبر کو دلائل مکمل کریں. اس سے پہلے ضمانت کی 8 درخواستوں پر 30 نومبر کو سماعت ہونا تھی. بانی پی ٹی آئی نے جناح ہاؤس حملے کے مقدمے سمیت 8 مقدمات میں رہائی کیلئے عدالت سے رجوع کیا۔ 

سماعت مقرر

مزیدخبریں