اکنامک زونز کی مشکلات، رکاوٹوں کو جلد حل کرنا ہوگا: عبدالعلیم خان 

Nov 24, 2024

                                                             اسلام آ باد (آئی این پی) وفاقی وزیرسرمایہ کاری بورڈ،مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ خصوصی اقتصادی زونز میں تاخیر کا خاتمہ، مزید التوا روکنا چاہتے ہیں، بورڈ آف انویسٹمنٹ چین کے سرمایہ کاروں کو مکمل سہولیات دے گا، خصوصی اقتصادی زونز میں چینی ادارے سی آر بی سی کے مسائل کو جلد از جلد حل کریں گے۔ وفاقی وزیرسرمایہ کاری بورڈ،مواصلات اورنجکاری عبدالعلیم خان کی زیرصدارت اجلاس میں  اقتصادی زونز کے قیام میں پیش رفت کا جائزہ لیاگیا جبکہ خیبرپختونخواکے خصوصی اکنامک زون کو درپیش مشکلات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں نیپرا، صوبائی حکومت کے پی کے، بورڈ آف انویسٹمنٹ اور دیگر محکموں کی طرف سے سپشل اکنامک زونز پر تفصیلات پیش کی گئیں،   بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ اکنامک زون میں زمین کی قیمت کا تعین، بجلی کی فراہمی اور دیگر مسائل 5 سال سے زیر التوا تھے۔  وفاقی وزیر سرمایہ کاری  بورڈ نے کہا کہ زمین کی فروخت، منتقلی، دیگر معاملات کا جائزہ لیں، مسائل جلد حل کریں، سپیشل اکنامک زونز کے منصوبے سی پیک سے منسلک اور انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، پختونخوا کے صنعتی زونز کیلئے بورڈ آف انویسٹمنٹ صوبائی حکومت اور متعلقہ اداروں کو آن بورڈ لے، وفاقی وزیر نے پیسکو حکام کو 3 دنوں میں صنعتی زون کاگرڈ کنکشن فعال کرنے کی ہدایت کر دی اور کہا کہ اکنامک زونز کی مشکلات، رکاوٹوں کو کم سے کم وقت میں حل کرنا ہو گا، سپیشل اکنامک زونزمیں بجلی کی فراہمی کواولین ترجیحات میں شامل کرنا ہو گا۔ عبد العلیم خان نے کہا کہ گورنر سٹیٹ بینک انوسٹرز کیلئے فوکل پرسن لگائیں گے۔

 عبد العلیم خان

مزیدخبریں