اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی سعودی عرب سے درآمدات میں کمی دیکھنے میں آئی اور پاکستان کا ایران سے درآمدات پر انحصار مزید بڑھ گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق جولائی تا اکتوبر سعودی عرب سے سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 10فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ ایران سے درآمدات میں 30 فیصد اضافہ ہوا۔ حکومتی ذرائع کے مطا بق اکتوبر میں سعودی عرب سے سالانہ بنیاد پردرآمدات میں 69 فیصدکی بڑی کمی ہوئی، جولائی تااکتوبر 2024 میں سعودی عرب سے سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔جولائی تااکتوبر2024 میں ایران سے سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 30فیصد اضافہ ہوا، اکتوبر2024 میں ایران سے سالانہ بنیادپر درآمدات میں 10فیصدکااضافہ ہوا۔
درآمدات