24نومبر کو کوئی اسلام آباد آیا تو توہین عدالت کی کارروائی ہوگی: فیصل واوڈا

Nov 24, 2024

                                                             اسلام آباد(آئی این پی) آزاد سینیٹر فیصل واوڈا نے کہاہے 24 نومبر کو کوئی اسلام آباد آیا تو توہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔سوشل میڈیا نیٹ ورک ایکس پر جاری اپنے بیان میں فیصل واوڈا نے  لکھا کہ میں نے کہا تھا بانی کی سیاسی قبر ان کے اپنے ہی کھودیں گے، بشری بی بی کے خطرناک بیان کے بعد بالکل ویسا ہی ہوا۔فیصل واوڈا نے کہاکہ عدالتی حکم کے باوجود کوئی چوبیس نومبر کو آتا ہے تو توہین عدالت کی کارروائی ہوگی، صرف اسمبلی نشست ہی نہیں کھونی پڑے گی بلکہ حکومت دھوبی گھاٹ کی طرح دھونے کیلئے تیار بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہاؤس اریسٹ، اریسٹ یا مچھ جیل والی بات نہ بھولیے گا، جو رہا ہوئے ان کی گرفتاری بھی ہوسکتی ہے، پھر گلہ نہ کرنا۔

فیصل واوڈا

مزیدخبریں