لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے کہ لاہور میں سکون ہے، لوگ ناشتہ کررہے ہیں اور چھٹی منا رہے ہیں، کوئی افراتفری نہیں، کوئی ایک بندہ بھی باہر نہیں نکلا، پنجاب میں 104ایم پی اے ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہناتھا کہ نئی نئی انقلابی باجی ابھی تک سو کر نہیں اٹھیں،بشریٰ باجی قوم کو جاگنے کا کہہ کر خود سو رہی ہیں،گنڈاپور صاحب ابھی سوکر نہیں اٹھے،جنہوں نے انقلاب لانا ہے وہ سب جنگجو سو رہے ہیں،بغاوت کا سرغنہ بھی انقلاب میں شرکت نہیں کر سکتا،عام شہری ہی انقلاب میں شرکت کرکے ثواب دارین حاصل کریں گے۔ان کاکہناتھا کہ بشریٰ بی بی انقلاب کیلئے کیے جانے والے احتجاج میں شرکت نہیں کر سکتیں،خیبرپختونخوا والے صرف تماشہ لگائیں گے،انقلاب کہیں سڑک پر ہی رہ جائے گا،میں روز انتظار کرتی ہوں کہ قاسم اور اس کا بھائی بھی باپ کیلئے آئیں۔
وزیراطلاعات پنجاب کاکہناتھا کہ بشریٰ بی بی نے بیان دے کر فون بند کردیا ہے،بشریٰ بی بی نے اپنے پیغام میں پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی،احتجاج اور مارچ صرف واٹس ایپ گروپوں میں نظر آ رہا ہے، گنڈاپور نے احتجاج کرنے والےاساتذہ سے کہا احتجاج میں شامل ہو جائیں مطالبات مان لیں گے۔ان کاکہناتھا کہ کل ایف 10سے 3دہشتگرد گرفتار کیے گئے، وہ کس کے مہمان تھے یہ بتانے کی ضرورت نہیں،آج ورک فراہم ہوم اور ورک فرام سٹی ہوگا۔