لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج اور سیکیورٹی خطرات کےپیش نظر لاہور میں دوسرے روز بھی میٹرو بس سروس مکمل طورپربند ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظرمیٹروبس کاروٹ گزشتہ روزمحدودکیاگیاتھا، آج میٹروبس سروس مکمل طور پربند ہے، میٹرو بس کے سٹیشنز کو بھی بندکردیاگیا،اورنج لائن ٹرین مکمل طورپربحال ہے۔