بینکوں کو 6روز میں 15ہزار 844حج درخواستیں موصول، سب سے زیادہ کس شہر سے آئیں؟جانیے

Nov 24, 2024 | 12:34 PM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بینکوں کو عازمین حج کی جانب سے پہلے چھ روز میں 15 ہزار 844درخواستیں موصول  ہوئی  ہیں۔

نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق سب سے زیادہ حج درخواستیں اسلام آباد میں موصول ہوئیں،اسلام آباد میں 5 ہزار 485 درخواستیں موصول ہوئیں،کراچی3 ہزار 53،لاہور 5 ہزار 118 درخواستیں جمع ہوئیں جبکہ ملتان سے 1807  اورکوئٹہ سے 381 افراد نے حج درخواستیں جمع کروائیں۔

 دوسری جانب وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کی آگاہی کیلئے موبائل ایپ "پاک حج" کا اجرا کر دیا،حج درخواست گزار پاک حج موبائل ایپ کے ذریعے قدم قدم پر باخبر رہیں گے،موبائل ایپ پر ذاتی کوائف، حج پیکیج کی معلومات، اعلانات اور رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ 

 عازمین حج کو تربیتی شیڈول، حج پروازوں کے شیڈول سے آگاہی دی جائے گی،سعودی عرب قیام کے دوران نقشوں کی مدد سے مکہ، مدینہ اور مشاعر کے راستوں سے آگاہی دی جائے گی۔

مزیدخبریں