راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی میں فیض آباد انٹرچینج سے 2سرکاری ملازمین سمیت 10پی ٹی آئی کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا، تاہم کارڈ دکھانے پر سرکاری ملازمین کو جانے دیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس نے فیض آباد انٹرچینج سے پی ٹی آئی کے 10کارکنان کو گرفتار کرلیا،جن میں 2سرکاری ملازم تھے تاہم سروس کارڈ دکھانے پر سرکاری ملازمین کو جانے دیا گیا۔
راولپنڈی میں مری روڈ فیض آباد سے چاندنی چوک تک بندہے،اسلام آباد اورراولپنڈی آنے اور جانے والے راستے مکمل بندہیں،اندرون شہر کے تمام راستے کھلے ہوئے ہیں،کشمیر چوک سے ڈی چوک آنے والے راستے ٹریفک کیلئے بند ہیں،دوسری جانب اسلام آباد میں سیونتھ ایونیو فلائی اوور، سری نگرہائی وے پل پر پولیس کی بڑی نفری تعینات ہے،سیونتھ ایونیو فلائی اوور پر قیدیوں کیلئے گاڑیاں بھی پہنچا دی گئیں۔