رہنما جماعت اسلامی میاں اسلم ڈی چوک پہنچ گئے،ایچ ایس او پولیس اہلکاروں پر برہم 

Nov 24, 2024 | 02:17 PM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی کے رہنما میاں اسلم ڈی چوک پہنچ گئے، ایس ایچ او پولیس اہلکاروں پر برہم ہو گئے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایس ایچ او نے میاں اسلم سے مکالمہ کیا کہ آپ اندر کیسے آ گئے،میاں اسلم نے ایس ایچ او کو جواب دیا کہ میں ویسے ہی یہاں آیا ہوں،ایس ایچ او ڈی چوک میں موجود پولیس اہلکاروں پر برہم  ہو گئے اور معطل کرانے کی دھمکی  دیدی،ایس ایچ او سے مکالمے کے بعد رہنما جماعت اسلامی میاں اسلم ڈی چوک  سے چلے گئے۔

مزیدخبریں