لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے کہاہے کہ بشریٰ بی بی قافلے میں ہیں لیکن قافلے کو لیڈ پارٹی قیادت کرے گی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق مریم ریاض وٹو کا اپنے بیان میں کہناتھا کہ سب کو بشریٰ بی بی کی فکر تھی، لوگ انہیں منارہے تھے کہ وہ نہ نکلیں،ان کی جان کو خطرہ ہے،مریم ریاض وٹو نےکہاکہ رب کے راستے پر چلنے والوں کو ان چیزوں کی کہاں فکر ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ بانی کی فیملی کا کوئی فرد بھی احتجاج میں ہو آپ نے ان کی حفاظت کرنی ہے،کوئی کچھ بھی کہے بانی پی ٹی آئی کو رہا کروائے بغیر واپس نہیں جانا۔