پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور گاڑی سے اتر کر پیدل قافلے میں شامل ہو گئے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب علی امین گنڈاپور کی گاڑی رش میں پھنس گئی ،وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور گاڑی سے اتر کر پیدل روانہ ہو گئے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر اور شہرام ترکئی صوابی ریسٹ ایریا پہنچ گئے،دونوں رہنما وزیراعلیٰ کےقافلے میں شامل ہو کر اسلام آباد روانہ ہوں گے۔