پی ٹی آئی ارکان خود انتظامیہ کو فون کر کے اپنی گرفتاری کا اصرار کر رہے ہیں، عطا تارڑ کا دعویٰ

Nov 24, 2024 | 05:53 PM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بہت سارے لوگ خود رضاکارانہ گرفتاریاں پیش کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی ارکان نے انتظامیہ سے رابطہ کرکے کہا کہ ہمیں گرفتار کرلیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ اسلام آباد میں بہت سے راستے کھلے ہیں کچھ بند ہیں، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ جو راستے بند ہیں اس کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ بیلا روس کا وفد پاکستان پہنچ رہا ہے، بیلاروس کا وفد پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے آرہاہے، امن و امان برقرار رکھا جا رہا ہے، محسن نقوی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ عوام کو سہولت دی جارہی ہے تو ایک جماعت احتجاج کر رہی ہے کہ ان کے لیڈر کو رہا کرو، یہ کون لوگ ہیں جو پاکستان کے دوست ملکوں کو گالیاں دیتے ہیں، ان کی کوشش ہے معیشت کو ڈی ریل کریں، لیکن ہم اسے ناکام بنائیں گے۔

مزیدخبریں