مری میں بھی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ

Nov 24, 2024 | 10:10 PM

مری ( ڈیلی پاکستان آن لائن )ضلع مری کی حدود میں  بھی 25 نومبر بروز سوموار تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ مری کی جانب سے ضلع مری کی حدود میں25 نومبر بروز سوموار تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کا اطلاق ضلع مری  کے تمام تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

مزیدخبریں