ثبوت ملنے پر بلوچ علیحدگی پسندوں کیخلاف کارروائی کرینگے: برطانوی سفیر

ثبوت ملنے پر بلوچ علیحدگی پسندوں کیخلاف کارروائی کرینگے: برطانوی سفیر
ثبوت ملنے پر بلوچ علیحدگی پسندوں کیخلاف کارروائی کرینگے: برطانوی سفیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن نے کہا ہے کہ اگر پاکستان لندن میں مقیم بلوچ علیحدگی پسند رہنماو¿ں کیخلاف ٹھوس شواہد مہیا کرے تو برطانوی حکومت ان کیخلاف کارروائی کرے گی۔ ڈان نیوز سے خصوصی گفتگو میں ایڈم تھامسن نے کہا کہ برطانیہ میں موجود بلوچ علیحدگی پسند رہنماوں کیخلاف ان کے بیانات کے باعث عدالتی کارروائی کا حصہ بنانے کی کوشش کی لیکن اس میں کامیابی نہ ہو سکی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس طرح کے علیحدگی پسند گروپوں سے نمٹنے کیلئے داخلی طور پر اقدامات کرنا ہوں گے۔ تھامسن نے کہا کہ افغانستان کا کوئی فوجی حل نہیں، برطانیہ بھی طالبان کے ساتھ مذاکرات کا حامی ہے اور پاکستان سمیت عالمی برادری کو بھی اس کی حمایت کرنی چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ ان کا ملک افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات کی حمایت کرتا ہے تاہم یہ مذاکرات افغان حکومت کرے، ہم اس کی حمایت کرینگے۔

مزید :

قومی -