اسرائیل کا غزہ پر فضائی حملہ ، تین افراد شہید

اسرائیل کا غزہ پر فضائی حملہ ، تین افراد شہید
اسرائیل کا غزہ پر فضائی حملہ ، تین افراد شہید

  

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کے غزہ میں فضائی حملہ میں تین فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ اسرائیل نے دعوی کیا ہے کہ اس کے جیٹ طیاروں نے غزہ میں حماس کے ایک راکٹ لانچنگ پیڈ کو نشانہ بنایا جہاں سے اسرائیل کی حدود میں راکٹ داغے جانے کی تیاری کی جا رہی تھی۔ حماس نے اسرائیلی حملے میں اپنے تین کارکنوں کی ہلاکت اور تین کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

مزید : بین الاقوامی