ٹی 20ایشیاءکپ : پاکستانی خواتین کرکٹرز نے تھائی لینڈ کو شکست دیدی
گوانگزو(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی 20ویمن ایشیاءکپ میں پاکستان نے تھائی لینڈ کو97رنز سے شکست دیدی ۔چین میں جاری میچ میں قومی کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹ کے نقصان پر 129رنز بنائے جس کے تعاقب میں تھائی ٹیم سولہ اوور میں32 رنزبناکر ڈھیر ہوگئی ،کوئی بھی تھائی کھلاڑی ڈبل ڈیجٹ میں نہ پہنچ سکی جبکہ چار کھلاڑیوں نے سرے سے کھاتہ کھولا ہی نہی ۔پاکستان کی طرف سے جویریہ نے 33رنز بنائے جبکہ مرینہ جلیل نے پانچ وکٹیں حاصل کیں ۔پاکستان کا اگلامیچ ستائیس اکتوبر کو ہانک گانگ سے ہوگا۔