پیپلز پارٹی کی قیادت جلد سلاخوں کے پیچھے ہو گی: رانا ثناءاللہ

پیپلز پارٹی کی قیادت جلد سلاخوں کے پیچھے ہو گی: رانا ثناءاللہ
پیپلز پارٹی کی قیادت جلد سلاخوں کے پیچھے ہو گی: رانا ثناءاللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ استثنیٰ کا راگ الاپنے والے مینڈیٹ اور قانون کا مذاق اڑا کر عدلیہ کی توہین کر رہے ہیں۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی کرپٹ اور نااہل قیادت جلد سلاخوں کے پیچھے ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وہ وقت قریب ہے جب عوام کے ہاتھ اور پیپلز پارٹی کے کرپٹ لیڈروں کے گریبان ہوں گے، لوٹ مار اور کرپشن کے ریکارڈ بنانے والوں کو انتخابات میں عوامی غیض وغضب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ وزیر قانون نے کہا کہ نواز شریف عوامی مینڈیٹ اور جمہوری تحفظ کے ضامن ہیں اور مسلم لیگ ن آئندہ عام انتخابات میں چور اور لٹیروں کو شکست دے گی۔

مزید :

لاہور -