گورڈن براﺅن نے ”ملالہ ڈے“ منانے کا اعلان کر دیا

گورڈن براﺅن نے ”ملالہ ڈے“ منانے کا اعلان کر دیا
گورڈن براﺅن نے ”ملالہ ڈے“ منانے کا اعلان کر دیا

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق برطانوی وزیراعظم اور اقوام متحدہ کے گلوبل تعلیم کے خصوصی نمائندے گورڈن براو¿ن نے دس نومبر کو ملالہ ڈے منانے کا اعلان کیا ہے۔ ایک بیان میں گورڈن براو¿ن نے کہا کہ میں ملالہ ہوں، اب صرف الفاظ نہیں رہے بلکہ تعلیم کے فروغ کے لئے ایک نعرہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دس نومبر کو ملالہ ڈے منانے کا مقصد بتیس ملین لڑکیوں کے تعلیم کے حق کو اجاگر کرنا ہے۔ براو¿ن کا کہنا تھا وہ آئندہ ماہ دورہ پاکستان میں صدر آصف زرداری کو تجویز پیش کریں گے جس میں پاکستان میں لڑکیوں کو محفوظ تعلیم دینے کے لئے پالیسی بنانے کی درخواست کی جائے گی۔

مزید : انسانی حقوق