گورنر کی مدد سے وٹو پنجاب میں حکومت بنائیں گے

گورنر کی مدد سے وٹو پنجاب میں حکومت بنائیں گے
گورنر کی مدد سے وٹو پنجاب میں حکومت بنائیں گے

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر اور پیپلزپارٹی پنجاب کی نئی قیادت نے صوبے میں حکومت بنانے کا ہدف حاصل کرنے کے لئے مشترکہ کوششوں کا فیصلہ کیا ہے۔ گورنر ہاوس لاہور میں سردار لطیف کھوسہ ، میاں منظور احمد وٹو اور تنویر اشرف کائرہ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں پارٹی کو صوبے میں فعال بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ شریف برادران کو اصغر خان کیس کا فیصلہ تسلیم کر کے اپنے عمل پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔ میاں منظور وٹو نے کہا کہ دیکھنا ہے دوسروں کو عدلیہ کے فیصلوں پر عمل کا درس دینے والے خود عدالتی فیصلے پر کس حد تک عمل کرتے ہیں۔ تنویر اشرف کائرہ نے اصغر خان کیس میں چیف الیکشن کمشنر کے بیان پر تشویش کا اظہار کیا۔

مزید : لاہور