مسئلہ کشمیر حل ہونے سے خطے میں دیرپا امن قائم ہو گا: نواز شریف

مسئلہ کشمیر حل ہونے سے خطے میں دیرپا امن قائم ہو گا: نواز شریف
مسئلہ کشمیر حل ہونے سے خطے میں دیرپا امن قائم ہو گا: نواز شریف

  

رائے ونڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ خطے میں دیرپا امن کا قیام کشمیری عوام کی امنگوں اور خواہشات کی تکمیل سے ہی ممکن ہے۔ مسلم کانفرنس مقبوضہ جموں و کشمیر کے چیئرمین عبدالغنی بھٹ نے نواز شریف سے ملاقات کے دوران ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے عوام کا بھی حق ہے کہ انہیں سیاسی، معاشی اور سماجی حقوق حاصل ہوں، دنیا کے آزاد ممالک کے شہریوں کی طرح کشمیریوں کو بھی پابندیوں سے آزاد زندگی بسر کرنے کا حق ہونا چاہئے۔ پروفیسر عبدالغنی بھٹ کا کہنا تھاکہ نواز شریف کے دور حکومت میں اٹھائے گئے اقدامات پر چل کر مسئلہ کشمیر کے حل کی طرف بڑھا جا سکتا ہے۔

مزید : انسانی حقوق