خیبر ایجنسی میں دو ہزار سے زائد مشتبہ افراد گرفتار

خیبر ایجنسی میں دو ہزار سے زائد مشتبہ افراد گرفتار
خیبر ایجنسی میں دو ہزار سے زائد مشتبہ افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر ایجنسی کے علاقہ باڑہ میں دو دن سے سیکیورٹی فورسز کا گرینڈ سرچ آپریشن جاری ہے جس کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز نے دو دنوں میں دو ہزار سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ بھی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق مشتبہ افراد سے برآمد ہونے والی چھ بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔ آپریشن پشاور میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں کے نتیجے میں شروع کیا گیا ہے۔

مزید :

پشاور -