حنیف عبانی کی عبوری ضمانت میں توسیع

حنیف عبانی کی عبوری ضمانت میں توسیع
حنیف عبانی کی عبوری ضمانت میں توسیع

  

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس کے ملزم اور رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کی عبوری ضمانت میں یکم نومبر تک توسیع دے دی۔ کیس کی سماعت جسٹس صغیراحمد قادری اورجسٹس محمود رشید شیخ پرمشتمل ڈویژنل بینچ نے کی ۔ عدالت نے کیس کے ملزم اور نون لیگ کے رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کی عبوری ضمانت میں یکم نومبر تک توسیع دے دی۔ پراسیکیوٹراے این ایف بیرسٹروسیم قریشی کی عدم حاضری کی بنا پر دیگر چھ ملزمان کی درخواست بعد ازگرفتاری کی سماعت بھی یکم نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔ عدالت نے ملزم عنصرفاروق کا پمز ہسپتال سے طبی معائنہ کرانے کی بھی ہدایت کی ۔

مزید : راولپنڈی