کتنے مرے کیسے مارے۔۔۔وفاقی حکومت نے پنجاب میں پولیس مقابلوں کا ریکارڈ طلب کرلیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے پنجاب میں پولیس مقابلوں کا نوٹس لے لیا ہے اور ان مقابلوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے پنجاب میں پولیس مقابلوں کی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پولیس مقابلے بڑھتے جا رہے ہیں لہذا سیکریٹری داخلہ اس حوالے سے رپورٹ پیش کریں۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کو پولیس مقابلے روکنے کے لیے اقدامات کر نا ہو نگے۔ میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں میں ہو نے والے پولیس مقابلوں کی انکوائری کرائی جائے گی اور اس سلسلے میں ہر صوبے میں ایک عدالتی کمیشن پولیس مقابلوں کی تحقیقات کر ے گا۔