سیاستدانوں کورقوم تقسیم کرنا میری ذمہ داری تھی، ٹرائل کیلئے تیار ہوں:اسد درانی
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)آئی ایس آئی کے سابق سربراہ اسد د رانی نے خود کو ٹرائل کیلئے پیش کردیا ہے اور ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ انہیں سیاسی سیل کے بارے میں آگاہ کیا گیا جبکہ رقوم کی تقسیم ان کی ہی ذمہ داری تھی۔ایکسپریس نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں سیاستدانوں کو رقوم کی تقسیم کی ذمہ داری قبول کرتاہوں اور اصغر خاں کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اپنے آپ کو ٹرائل کیلئے پیش کرنے کو تیار ہوں ۔ان کا کہناتھا کہ ہم پیپلز پارٹی کے دور میں نے صدر کو ملکی خطرات سے آگاہ کیا تھاہم نے ملکی دفاع کیلئے جو بہتر سمجھا وہ کیا۔