کب تک خیر منائے، مجاہد فورس کے لٹیرے اہلکار ”چھری“ تلے آ گئے

کب تک خیر منائے، مجاہد فورس کے لٹیرے اہلکار ”چھری“ تلے آ گئے
کب تک خیر منائے، مجاہد فورس کے لٹیرے اہلکار ”چھری“ تلے آ گئے

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قربانی کے جانور لانے والے بیوپاریوں سے رشوت لینے والے دو پولیس اہلکاروں عمران اور سمیع کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایس پی سٹی کے مطابق گرفتار کئے جانے والے کانسٹیبل عمران اور سمیع کا تعلق مجاہد فورس سے ہے جو سگیاں پل کے قریب ناکہ لگا کر بیوپاریوں سے رشوت وصول کر رہے تھے۔ ایس پی سٹی کے مطابق ان اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزید : لاہور