اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر داخلہ کو وی آئی پی پروٹوکول نہ ملنے پر اسلام آباد پولیس کے 3اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق جمعرات کو مارگلہ کے علاقے نواز چوک پولیس ناکے پر وزیر داخلہ کے سکواڈ کو گزرنے کےلئے لائن میں لگنا پڑا، ناکے پر وزیر داخلہ کی گاڑی کی رفتار کم ہونے کے باعث چودھری نثار کے حکم پر ناکے پر ڈیوٹی کرنے والے تین اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشنز عصمت اللہ جونیجو نے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے اہلکاروں کو ناکے پر ڈیوٹی میں غفلت پر معطل کیا گیا۔ اہلکار گاڑیوں کو چیک کرنے کی بجائے سائیڈ پر کھڑے گپیں لگا رہے تھے۔