وزیر اعلی سندھ کا جیکب آباد کا دورہ، خودکش دھماکے ،سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی
جیکب آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سانحہ جیکب آباد کے تناظر میں وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ جیکب آباد پہنچ گئے۔وزیر اعلیٰ کوڈی سی آفس میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے اور سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ۔تفصیلا ت کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے جیکب آباد کا دورہ کیا جہاں انہیں ڈی سی آفس میں دھماکے اور سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ۔دوسری جانب سانحہ جیکب آباد میں شہید چار افراد کی نماز جنازہ محلہ لا شاری میں اداکر دی گئی ہے جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز جیکب آباد میں ہونے والے خود کش دھماکے میں 25افراد جاں بحق جبکہ 40کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔

