سانحہ جیکب آباد :وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی پرتحفظ عزاداری کونسل نے دھرنا ختم کردیا

سانحہ جیکب آباد :وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی ...
سانحہ جیکب آباد :وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی پرتحفظ عزاداری کونسل نے دھرنا ختم کردیا

  

جیکب آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )تحفظ عزاداری کونسل نے وزیر اعلیٰ سند ھ سید قائم علی شاہ کی جانب سے سانحہ جیکب آباد کے ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی پر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے تحفظ عزاداری کونسل کے رہنماﺅں سے ملاقات کی جس میں انہوں نے یقین دہانی کرائی کے سانحہ جیکب آباد میں ملوث عناصر کے خلاف فی الفور کاروائی کی جائے گی اور ذمہ داران کو کڑ ی سے کڑی سزا دی جائے گی ۔تحفظ عزاداری کونسل کے رہنما رحیم جعفری کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی یقین دہانی پر دھرنا ختم کیا گیا ہے لیکن اگر وعدے پورے نہ ہوئے تو ملک بھر میں دھرنے دیں گے ۔

مزید :

جیکب آباد -اہم خبریں -