ہاتھ کی لکیر آپ کی شادی اور پیار کے بارے میں کیا کہتی ہے؟ ماہرین کا دلچسپ دعویٰ
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)شاید ہی کوئی شخص ایسا ہو جو محبت اور شادی کے حوالے سے اپنا مستقبل جاننے کے شوق میں کسی پامسٹ کے پاس نہ گیا ہو۔ مگر اب آپ کو اس کسی پامسٹ کے پاس جانے کی ضرورت نہیں۔ ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ آپ کس طرح خود ہی اپنے ہاتھ کی لکیریں دیکھ کر اپنی محبت اور شادی کے متعلق پیش گوئی کر سکتے ہیں۔
اپنی دونوں ہتھیلیوں کو ایک ساتھ جوڑئیے۔ آپ کو ایک ہتھیلی سے دوسری میں جاتی ہوئی اردو حرف”ب“ کی شکل کی ایک لکیر نظر آئے گی۔ اگر آپ کی ہتھیلیوں پر ”ب“ کی شکل پوری طرح بنی ہوئی ہے تو آپ شریف النفس، حساس اور اچھی حسِ عامہ کے مالک ہیں اور آپ کی شادی کسی ایسے مرد یا خاتون سے ہو گی جو بہت سوں کا منظورِ نظر ہو گا۔
اگر آپ کی ہتھیلیوں پر ”ب‘ ٹوٹی ہوئی ہے اور دائیں ہاتھ والا ٹکڑا اوپر اور بائیں ہاتھ والا نیچے ہے تو آپ سے بڑی عمر کے لوگ پیار کرتے ہوں گے اور ممکنہ طور پر آپ کی شادی بھی آپ سے بڑی عمر کے مرد یا خاتون سے ہو گی۔آپ لوگوں کا ماحول اور صورتحال کو جانچنے کی صلاحیت رکھتے ہوں گے اور آپ اس بات کی پرواہ نہیں کرتے ہوں گے کہ لوگ کیا سوچتے ہیں۔
اگر آپ کی ہتھیلی پر ”ب“ ٹوٹی ہوئی ہے اور دائیں ہاتھ والا ٹکڑا بائیں ہاتھ والے ٹکڑے سے نیچے ہے تو آپ بہت تند مزاج، چیلنجز کو قبول کرنے والے، جذباتی اور پرجوش محبت کو پسند کرنے والے ہوں گے اور آپ کی شادی کسی کم عمر لڑکے یا لڑکی سے ہو گی جو غیرملکی بھی ہو سکتایا سکتی ہے۔”ب“کی اس شکل والے لڑکے عموماً ہینڈسم اور سمارٹ اور لڑکیاں خوبصورت ہوتی ہیں۔