شادی کے تین سال تک بچے پیدا نہ کرنے کا قانون موجود ، لوگ پابندی نہیں کرتے ، بھارتی وزیر صحت

شادی کے تین سال تک بچے پیدا نہ کرنے کا قانون موجود ، لوگ پابندی نہیں کرتے ، ...

  

لاہور(ویب ڈیسک)بھارت کے وزیر مملکت برائے صحت فگن سنگھ کلاستے نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت میں یہ قانون موجود ہے کہ شادی شدہ جوڑے شادی کے بعدتین سال تک بچے پیدا نہیں کر سکتے لیکن لوگ اس قانون کی پابندی نہیں کرتے جب کہ حکومت بھی اس قانون پر عملدرآمد کروانے میں بے بس ہے۔مدھیا پردیش کے ضلع شاہ دول میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قانون میں یہ شق بھی موجود ہے کہ پہلے اور دوسرے بچے کی پیدائش میں تین سال کا وقفہ ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ان قوانین کا مقصد ماں اور بچے کی صحت کو بہتر رکھنا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -