آشنا سے ملکر 10 سالہ بیٹے کو گلا دبا کر مار ڈالا، نعش چارپائی کیساتھ لٹکا دی

آشنا سے ملکر 10 سالہ بیٹے کو گلا دبا کر مار ڈالا، نعش چارپائی کیساتھ لٹکا دی
 آشنا سے ملکر 10 سالہ بیٹے کو گلا دبا کر مار ڈالا، نعش چارپائی کیساتھ لٹکا دی

  

فیصل آباد  (ویب ڈیسک) جرم کو چھپانے کی خاطر سنگدل ماں نے آشنا سے ملکر 10 سالہ بیٹے کو گلا دبا کر مار ڈالا اور نعش چارپائی کے ساتھ لٹکا دی۔ تھانہ سٹی کے علاقہ عباس پارک اسلام پورہ کے رہائشی راحت اقبال نے بتایا اسکی بیوی ناہید اختر نے ملزم احسن سکنہ اسلام پورہ کے ساتھ ناجائز مراسم قائم کر رکھے تھے۔ دونوں کو نازیبا حرکات کرتے ہوئے بیٹے احمر نے دیکھ لیا جس پر اپنے جرم کو چھپانے کیلئے میری بیوی نے اپنے آشنا احسن اور ایک نامعلوم ملزم سے ملکر 10 سالہ احمر کو گلا دبا کر مار دیا۔ بعدازاں احمر کے گلے میں کپڑا ڈال کر نعش چارپائی کے ساتھ لٹکا دی۔ پولیس نے خاتون اور احسن کو حراست میں لیکر کارروائی شروع کر دی۔

مزید :

فیصل آباد -