آسٹریلوی آرمی کرکٹ ٹیم نے لاہور جمخانہ کو ہرا کر پہلی کامیابی حاصل کر لی
لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان کے دورے پر آسٹریلین آرمی کر کٹ ٹیم نے لاہور جم خانہ کو ہرا کر پہلی کامیابی حاصل کرلی۔کمشنر لاہور عبداللہ خان سنبل نے بھی میچ میں شرکت کی اور بارہ رنز بناے۔لاہور جم خانہ کو جیت کے لئے آخری اوورز میں بارہ رنز درکار تھے لیکن وہ صرف آٹھ رنز بناپائی۔نثار زمان نے سب سے زیادہ پینتیس سکور کیا۔عمر زمان نے تیس،قیصر اقبال اور چاقو زمان نے اٹھارہ اٹھارہ رنز بناے۔
روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں
آسٹریلین آرمی کر کٹ ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوے انتیس اوورز میں ایک سو پچاس رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔آسٹریلین ہائی کمشن کی رکن فارینا نے بھی بیٹنگ کی اور ایک سکور کیا۔ آسٹریلین آرمی ٹیم کے کوچ انتھونی پوٹن نے اپنے اس دورے کو یادگار قرار دیا اور کہا کہ یہاں آکر بہت خوشی ہوئی۔بہترین مہمان نوازی پر پاکستان آرمی کے مشکور ہیں۔