رشتہ نہ کرنے پر دو لڑکیوں کی غیر اخلاقی تصاویر فیس بک پر اپ لوڈ کر نے والا ملزم گرفتار

رشتہ نہ کرنے پر دو لڑکیوں کی غیر اخلاقی تصاویر فیس بک پر اپ لوڈ کر نے والا ...
رشتہ نہ کرنے پر دو لڑکیوں کی غیر اخلاقی تصاویر فیس بک پر اپ لوڈ کر نے والا ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک)ایف آئی اے نے رشتہ نہ کرنے پر پر دو لڑکیوں کی غیر اخلاقی تصاویر فیس بک پر اپ لوڈ کر کے انھیں بلیک میل کرنے والے ملزم گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کے افسر حبیب الرحمٰن آرائیں نے ایک کارروائی میں ملزم مختیار علی لاشاری ولد خیر محمد لاشاری کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے اپنے دوست علی اکبر کی مدد سے فیس بک پر ضرورت رشتہ کا اشتہار دیا اور اندرون سندھ ایک خاندان سے رابطہ کیاجس کے بعد اس خاندان میں دونوں دوستوں نے آنا جانا شروع کر دیا۔ایف آئی اے کے مطابق اس دوران لڑکی کے خاندان نے رشتے کی حامی بھرنے کے بعد جب دونوں لڑکوں کے خاندان کی تصدیق کی تو معلوم ہوا کہ دونوں دوست پہلے سے ہی شادی شدہ اور بچوں کے باپ ہیں جس پر دونوں لڑکیوں کا رشتہ کسی اور خاندان میں طے کیا گیا جس کا علم دونوں دوستوں کو ہوا تو انہوں نے دونوں لڑکیوں کی غیر اخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا شروع کردیں۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
ایف آئی اے کے مطابق لڑکیوں کے اہل خانہ نے پولیس میں شکایت کی جس پر حیدرآباد بھٹائی نگر تھانے میں مقدمہ قائم ہوا اور مقدمہ عدالت میں گیا تو عدالت نے مقدمے کو ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل منتقل کرنے کی ہدایت کی جس پر ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے تحقیقات شروع کی اور ملزم مختیار علی کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے ملنے والے موبائل فون سے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والی تصاویر کے ثبوت بھی مل گئے۔

مزید :

کراچی -