اب بھارت جاکر کام نہیں کریں گے: شکیل صدیقی
کراچی (ویب ڈیسک)مزاحیہ اداکار شکیل صدیقی نے کہا ہے کہ بھارت میں جب بھی کام کیا وہاں سے بلایا گیا تو گئے لیکن ملک کی موجودہ صورتحال میں اب بھارت جاکر کام کرنا ممکن نہیں رہا، میں نے اور رﺅف لالہ نے کراچی میں تھیٹر کو مکمل وقت دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ بات تھیٹر کے معروف مزاحیہ اداکار شکیل صدیقی نے کہی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ماہ سے کراچی میں تھیٹر کی سرگرمیوں کا ہم آغاز کررہے ہیں۔