سیاستدان دھرنوں کی سیاست کی بجائے ملکی معیشت کے فروغ کیلئے جدوجہد کریں

سیاستدان دھرنوں کی سیاست کی بجائے ملکی معیشت کے فروغ کیلئے جدوجہد کریں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم کے وائس چےئرمین راؤ خورشید علی نے کہا ہے کہ سیاستدان دھرنوں کی سیاست کی بجائے ملکی معیشت کے فروغ کیلئے جدوجہد کریں، آئے روز کے دھرنوں اور جلسے جلوسوں کے باعث کاروباری زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے ،جبکہ سیاسی عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاری کا عمل بھی تعطل کا شکا ر ہے ۔ گزشتہ روز کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے راؤ خورشید علی نے کہا کہ تمام سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں کو چاہیے کہ وہ ملک و قوم کے وسیع تر مفاد کی خاطر سی پیک منصوبے کی تکمیل کے لئے ایک پلیٹ فارم پر اکھٹی ہو جائیں اور بیرونی ملک دشمن قوتوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر منصوبہ مکمل کروائیں، کیونکہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری سے پاکستان کی آنے والی نسلوں کی قسمت بدل جائے گی اور پاکستان دنیا کے لئے مرکزی اہمیت حاصل کر لے گا۔ انہوں نے کہاکہ مفاد پرست سیاستدان محض اپنے فائدے اور اپنی باری کے چکر میں ملکی مفادات کو داؤ پر لگائے بیٹھا ہے انہوں نے تمام بڑی چھوٹی پارٹیوں کے رہنماؤں سے مطالبہ کیا ہے کہ آئے روز کے دھرنوں اور جلسے جلوسوں کے ذریعے ملکی معیشت کو تباہی سے دوچار مت کریں ،کیونکہ اس کی وجہ سے کاروباری حالات خراب ہوتے چلے جا رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اگر مفاد پرست سیاستدانوں کے اپنے ڈرامے بند نہ کئے تو تاجر برادری بھی ان سیاستدانوں کے خلاف اٹھے کھڑے ہونگے انہوں نے کہا کہ پچھلی ایک دہائی سے تاجروں برادری اربوں کھربوں روپے کا نقصان برداشت کر چکی ہے مزید نقصان کی متحمل نہیں رہی۔

مزید :

کامرس -