شیخ انصر کو سی ڈی اے کا چیئرمین بنانے کی حمایت کرتے ہیں

شیخ انصر کو سی ڈی اے کا چیئرمین بنانے کی حمایت کرتے ہیں

  

اسلام آباد(کامرس ڈیسک )اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ کاروباری برادری وزیر اعظم محمد نواز شریف کی جانب سے اسلام آباد کے مئیر شیخ انصر عزیز کو سی ڈی اے کا چئیرمین تعینات کرنے کے فیصلے کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔ شیخ انصر عزیز نے اسلام آباد کو گرین سٹی بنانے اور تجاوزات کے خاتمہ کیلئے معنیٰ خیز اقدامات شروع کر دئیے ہیں جس سے اس اس شہر کی حالت بدل جائے گی۔انکی وجہ سے اسلام آباد اور سی ڈی اے کا کلچر تبدیل ہو رہا ہے۔ شاہد رشیدبٹ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ سی ڈی اے کا بلڈنگ کنٹرول ڈویژن اور کئی شعبے غیر فعال ہو گئے تھے جنھیں اب فعال کیا جا رہا ہے جبکہ مختلف مارکیٹوں سے تجاوزات بتدریج کم کی جا رہی ہے جس سے کاروباری برادری نے سکھ کا سانس لیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ شیخ انصرعزیز اسلام آباد میں آلودگی کم کرنے کیلئے بھی اقدامات کریں جس سے شہریوں کو صحت عامہ کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ صحت اور تعلیم کے کلیدی شعبوں میں بھی بہتری لائی جائے۔ شیخ عنصر عزیز نے سی ڈی اے کے شعبہ برائے انسانی وسائل کو ہدایت کی ہے کہ وہ مسققبل میں اسلام آباد سے وابستہ تمام پولیو تدارک مہموں میں با صلاحیت عملہ کی تعیناتی کو نہ صرف یقینی بنائیں بلکہ اس حوالے سے کی جانے والی منصوبہ بندی سے انہیں بہم آگاہ بھی کیا جائے جو خوش آئند ہے۔

وہ سی ڈی اے سے میرٹ کی پامالی ،گھوسٹ ملازمین، غیر ضروری یونین بازی اور کرپشن کا خاتمہ کریں تاکہ میٹروپولیٹن نظام کامیاب بنایا جا سکے جسکے بغیر اسلام آباد میں سرمایہ کاری اور ترقی ناممکن ہے۔ اسلام آباد کو عظیم شہر بنانے کیلئے حکومت کی کوششوں کے ساتھ نجی شعبہ کی سرمایہ کاری کی بھی ضرورت ہے جسکے لئے انکے تحفظات کا خاتمہ کیا جائے۔

مزید :

کامرس -