ستمبر کے دوران چین کے ڈیزل کی برآمد میں 44 فیصد اضافہ

ستمبر کے دوران چین کے ڈیزل کی برآمد میں 44 فیصد اضافہ

  

بیجنگ (اے پی پی) چین نے کہا ہے کہ ستمبر کے دوران ڈیزل کی برآمد میں 44 فیصد اضافہ ہوا جوکہ ریکارڈ اور اس کی وجہ بیرون ملک طلب میں اضافہ ہے۔محکمہ کسٹم کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق ستمبر کے دوران 1.6 ملین ٹن ڈیزل برآمد کیا گیا جو کہ ماضی کی بلند ترین سطح 1.53 ملین ٹن سے بھی زیادہ ہے۔ستمبر کے دوران پٹرول کی برآمد بھی 37 فیصد اضافے کے ساتھ 8,40,000 ٹن رہی جبکہ مٹی کے تیل کی برآمد 13.2 فیصد کمی کے ساتھ 1.08 ملین ٹن رہی۔

irf/skr/rmq 1135

مزید :

کامرس -