مصر نے روز مرہ اشیاء کے چھ ماہ کے ذخیرے کیلئے 1.8 ارب ڈالر مختص کردیے

مصر نے روز مرہ اشیاء کے چھ ماہ کے ذخیرے کیلئے 1.8 ارب ڈالر مختص کردیے

  

قاہرہ (اے پی پی) مصر نے روز مرہ کی اہم اشیاء کے چھ ماہ کے ذخیرے کیلئے 1.8 ارب ڈالر مختص کردیے۔وزیر سپلائی محمد علی الشیخ نے گزشتہ روز ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ مرکزی بینک نے چھ ماہ کیلئے اہم اشیائے ضروریہ کا ذخیرہ یقینی بنانے کیلئے 1.8 ارب ڈالر کے مساوی رقم مختص کردی ہے۔انھوں نے کہا کہ ملک میں پہلے ہی پانچ ماہ کی ضرورت کیلئے گندم اور ویجیٹیبل آئل کا ذخیرہ موجود ہے جبکہ شہریوں کو اشیائے ضروریہ کی باآسانی فراہمی کو ہرصورت یقینی بنایا جائے گا اور اس سلسلے میں فوج کی مدد لی جائے گی۔

مزید :

کامرس -