ارجنٹائن کے سویا آئل کی طلب میں کمی،حکومت کاڈیزل کی پیداوارمیں اضافے کا امکان

ارجنٹائن کے سویا آئل کی طلب میں کمی،حکومت کاڈیزل کی پیداوارمیں اضافے کا ...

  

بیونس آئرس (اے پی پی) ارجنٹائن کی سویا آئل کی طلب میں کمی کے بعد حکومت کی جانب سے ڈیزل کی پیداوار و برآمد میں اضافے کا امکان ہے۔مقامی صنعتی ذرائع کے مطابق بیرون ملک ارجنٹائن کے سویا آئل کی طلب میں کمی آگئی ہے جس کے متبادل کے طور پر حکومت ڈیزل کی پیداوار اور اس کی برآمد میں اضافے کے منصوبے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ سویا آئل کی برآمد میں کمی سے جو مالیاتی خلاء پیدا ہوا ہے یہ اس کا زیادہ بہتر متبادل ہے۔

دوسری چین نے جو کہ ارجنٹائن کے سویا آئل کا بڑا درآمد کنندہ تھا رواں سال آئل کی خریداری کے بجائے خود سویا بین سے تیل نکالنے کا عمل شروع کررکھا ہے جس کے باعث ارجنٹائن کی برآمد پر منفی اثر پڑا ہے۔ارجنٹائن نے چین کے متبادل کے طور پر بھارت کو سویا آئل کی برآمد شروع کررکھی ہے۔ارجنٹائن کی بائیو فیول انڈسٹری کے ایوان کے سربراہ لوئس زوبی زریٹا کا کہنا ہے کہ ڈیزل سویا آئل سے بھی بہتر متبادل ہے جس کی برآمد سے ملکی معیشت بہتر اور غیر ملکی زرمبادلہ میں اضافہ ہوگا۔

مزید :

کامرس -