پاکستانی فنکاروں پر مستقل پابندی لگانا کسی صورت اچھا قدم نہیں، اجے دیوگن

پاکستانی فنکاروں پر مستقل پابندی لگانا کسی صورت اچھا قدم نہیں، اجے دیوگن
 پاکستانی فنکاروں پر مستقل پابندی لگانا کسی صورت اچھا قدم نہیں، اجے دیوگن

  

ممبئی(آن لائن) بالی ووڈ کے سپر سٹار اجے دیوگن نے ’’یوٹرن‘‘ لیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فنکاروں پر مستقل پابندی لگانا کسی صورت اچھا قدم نہیں، میری زندگی کا سب سے بہترین میوزک نصرت فتح علی خان نے دیا جسے کبھی فراموش نہیں کرسکتا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فلم نگری میں پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے پر پابندی کی حمایت کرنے والے بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن نے اپنے بیان سے انحراف کرتے ہوئے اچانک یوٹرن لے لیا ہے۔گزشتہ دنوں ہندو انتہا پسندوں اور بھارتی پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کے فلموں میں کام کرنے پر پابندی کے فیصلے پربالی ووڈ 2 حصوں میں بٹ گئی ہے جب کہ نامور اداکاروں کی جانب سے پاکستانی فنکاروں پرپابندی کی حمایت کی گئی ہے جس میں اکشے کمار، اجے دیوگن سمیت کئی شامل ہیں لیکن اب اچانک ہی اجے دیوگن پاکستانی فنکاروں اور گلوکاروں کے گن گانے لگے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اجے دیوگن کا کہنا تھا کہ میں نے پاکستانی فنکاروں اور گلوکاروں کے ساتھ کام کیا ہے لیکن میری زندگی کا سب سے بہترین میوزک استاد نصرت فتح علی خان نے فلم ’’کچے دھاگے‘‘ میں دیا ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں پر مستقل طور پر پابندی لگانا کسی صورت اچھا قدم نہیں ہے اور امید ہے کہ مسائل کے جلد حل ہونے پر مستقبل میں پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کریں گے۔

مزید :

کلچر -