ہم بھارتی فنکاروں کا خیرم مقدم کرتے ہیں‘ بھارت میں ہمارے ساتھ سلوک برعکس ہے ‘ صائمہ نور

ہم بھارتی فنکاروں کا خیرم مقدم کرتے ہیں‘ بھارت میں ہمارے ساتھ سلوک برعکس ہے ...
ہم بھارتی فنکاروں کا خیرم مقدم کرتے ہیں‘ بھارت میں ہمارے ساتھ سلوک برعکس ہے ‘ صائمہ نور

  

لاہور( این این آئی) لالی ووڈ سٹار صائمہ نور نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہمیشہ بھارتی فنکاروں کا خیر مقدم کیا جاتا ہے جبکہ ہمارے فنکاروں کیساتھ اس کے برعکس سلوک روا رکھا جاتا ہے ،اگر ہمیں اپنی عزت اور وقار کوبر قرار رکھنا ہے تو ہمیں برابری کی سطح پر بات کرنی ہو گی ۔ ایک انٹر ویو میں صائمہ نور نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں نے اپنی محنت کے بل بوتے پر اپنی منفرد پہچان بنائی ہے لیکن انتہا پسند بھارتیوں کو یہ برداشت نہیں ہو رہا ۔انہوں نے کہا کہ میں تو یہی کہوں گی کہ پاکستانی فنکاروں کو بھی بھارت کے حالیہ جارحانہ رویے پر ایک مضبوط موقف اپنانا چاہیے کیونکہ اگر ہمیں اپنی عزت او ر وقار کو بر قرار رکھنا ہے تو ہمیں برابری کی سطح پر بات کرنی ہو گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ بہت اچھا موقع ہے کہ ہم پاکستان میں اچھی اور معیاری فلمیں بنائیں اور ملکی فلم انڈسٹری کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔نئے آنے والے جس لگن اور محنت سے کام کررہے ہیں ہمیں ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے کیونکہ وہ بہت باصلاحیت ہیں ۔

مزید :

کلچر -