بھارتی کمپنی نے ہالی ووڈ اداکار پیئرسن براسنن کو چونا لگادیا

بھارتی کمپنی نے ہالی ووڈ اداکار پیئرسن براسنن کو چونا لگادیا

  

نیویارک(آن لائن)مشہور زمانہ اسپیشل ایجنٹ بانڈ کا کردار نبھانے والے پیرسن براسنن پان مصالحہ بنانے والی کمپنی سے دھوکہ کھا گئے،پیئرسن براسنن سے کمپنی نے ٹیتھ وائٹنر کا معاہدہ کیا تھا۔قصہ کچھ یوں ہے کہ مضر صحت گٹکا بنانے والی بھارتی کمپنی نے ہالی ووڈ اداکار پیئرسن براسنن کو ایسے شیشے میں اتارا کہ وہ گٹکے کو ٹیتھ وائٹنر سمجھ بیٹھے۔ہالی ووڈ اداکار کا کہنا ہے کہ کمپنی نے دھوکہ بازی کی،انہوں ٹیتھ وائٹنر کا معاہدہ کیا تھا ، لیکن اشتہار میں پان مصالحے کو استعمال کر کے معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ہیپیئرسن براسنن نے پان مصالحے کے اشتہار پرحیرت کا اظہار کیا اورمداحوں سے معافی مانگ لی ہے۔پیئرسن کا مزید کہناہے کہ انہوں نے کبھی ایسی مصنوعات کی تشہیر نہیں کی جو کینسر کا سبب بنیں۔

مزید :

کلچر -